اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے خبری ذرائع کے مطابق، سعودی عرب میں گرفتار شدہ افراد میں بعض فرانسیسی شہری بھی دیکھےجاسکتے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں اٹھاون افراد سعودی شہری ہیں جبکہ بقیہ کا تعلق مصر، اردن، شام اور یمن سے ہے۔ ان میں بعض کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں بیالیس ملکوں کے تین ہزار پانچ سو نوے افراد دہشتگردی کے الزام میں جیلوں میں قید ہیں۔ ان افراد پر دہشتگردی میں ملوث ہونے اور دہشتگردوں کےساتھ تعاون کرنے کے الزامات ہیں۔ واضح رہے سعودی عرب میں دہشتگردی کے الزام میں سب سے زیادہ خود سعودی باشندے قید ہیں۔ سعودی عرب میں ایسے حالات میں دسیوں افراد کو دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہيں کہ شام اور عراق میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگرد گروہوں کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
.......
/169